پونے تین لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے، پولنگ سٹیشنز پر فوج تعیناتی کے انتظامات کرکے 3 دن میں آگاہ کیا جائے:الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو خط

08:59 PM, 4 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات  کے انعقاد کے لیے پونے تین لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔   اہلکاروں کی فراہمی کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں اور وفاق میں انتخابات کیلئے 2 لاکھ 77 ہزار 558 سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے انتظامات کیے جائیں۔سیکورٹی اہلکاروں کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن کو سات ستمبر تک آگاہ کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نو ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ 4500 سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں  اور  4500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے آئی جیز  نے بتایا کہ دستیاب نفری 3 لاکھ 28 ہزار 510 ہے۔  آئندہ عام انتخابات کیلئے 5 لاکھ 91 ہزار 106 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔ 

مزیدخبریں