نارووال : سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے الزام کہ ملک میں مہنگائی نہ روکنے کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں کے جواب میں کہا ہے کہ ملک میں شرح پیدائش میں اضافہ ہوا کیا اس کا ذمہ دار بھی میں ہوں۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ساتویں مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا چئرمین تھا جس کا کام ملک میں آبادی کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنا تھا۔
میں ساتویں مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا چئرمین تھا جس کا کام ملک میں آبادی کی گنتی کے عمل کی نگرانی کرنا تھا۔ ساتویں مردم شماری میں پاکستان کی آبادی میں اضافہ کی شرح %2.4 سے بڑھ کر 2.5 ہو گئی۔ کیا زیادہ بچے پیدا ہونے کی ذمہ داری چئرمین مردم شماری مانیٹرنگ پہ آئے گی؟…
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ساتویں مردم شماری میں پاکستان کی آبادی میں اضافہ کی شرح %2.4 سے بڑھ کر 2.5 ہو گئی۔ کیا زیادہ بچے پیدا ہونے کی ذمہ داری چئرمین مردم شماری مانیٹرنگ پہ آئے گی؟
واضح رہے کہ دانیال عزیز نے احسن اقبال پر تنقید کرتے کہا تھا کہ احسن اقبال پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین تھے اور انہوں نے نے مہنگائی روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو عوام میں تنقید کا سامنا ہے۔