اسلام آباد : سپریم کورٹ، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی تشکیل کا فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوا۔جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی کا سربراہ تعینات کیاگیاہے ۔کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہوگا۔کمیٹی میں تمام بار کونسلوں کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔کمیٹی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی نامزدگیوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی۔
جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کو 15 جنوری 2024 تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس فائز عیسیٰ سربراہی میں ہوا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ممبر سرمد جلال عثمانی کی مدت 21 نومبر کو مکمل ہوگئی۔