جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک جوڈیشل کمیشن کے رکن تعینات

06:54 PM, 4 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو ججز تقرری کے فورم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ممبر تعینات کردیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو دو سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی جوڈیشل کمیشن کے ممبر تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں دو سالہ مدت پوری ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں