لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔
پی سی بی نے حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا ہے جبکہ زمان خان کو این او سی 7 سے 28 دسمبر تک چار میچوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کو این او سی ان کے ورک لوڈ اور پاکستان ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔