لاہور : سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے نہ ملنے کے دعوے کے بعد عون چودھری میدان میں آگئے ہیں۔
عمران خان کے سابق دست راست عون چودھری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا چھوٹ ہے۔ عمران خان نکاح سے پہلے بشریٰ بی بی سے ملے بھی اور انہیں دیکھا بھی ہے۔
عون چودھری کا کہنا ہےکہ عمران خان کے مزید پول کھولے تو انہیں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ بشریٰ بی بی قرآن پر حلف دیں کہ وہ عمران خان سے نکاح سے پہلے نہیں ملیں اور ان کا چہرہ عمران خان نے پہلے نہیں دیکھا۔