پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن 

04:09 PM, 4 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن ۔کاروباری ہفتے  کے پہلے روز کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا ۔

نیو نیوز کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں  801  پوئنٹس کا  ریکارڈ اضافہ  ہوا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 62 ہزار 493 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں انڈیکس 62 ہزار 912 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی ٹریڈ ہوا ۔مارکیٹ میں 31 ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔248 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 120 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ۔

مزیدخبریں