راولپنڈی : سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی واقعے کی ذمہ داری نوازشریف پر عائد کردی ہے کہتے ہیں 9 مئی لندن پلان کا حصہ ہے۔ یہ معاملہ تحریری معاہدے کی صورت میں موجود ہے۔ نوازشریف اسی پلان کے بعد وطن واپس آئے۔ جیل رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے عمرا ن خان نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا
کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کی۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی لندن پلان کا حصہ تھا۔خاور مانیکا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔ میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں، چھ فیصد کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ کون کیا کررہا ہے۔ جنرل باجوہ کو عدالت بلواؤں گا، باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے حکام کو گواہ بناؤں گا ۔ جنرل باجوہ نے ڈونلڈلو کے کہنے پر سب کچھ کیا ۔