ہر 10 میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے فراڈ کا شکار ہیں،  عوام کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا: چیئرمین نیب

01:05 PM, 4 Dec, 2023

لاہور: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہر 10 میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے فراڈ کا شکار ہیں، نیب کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں سےکوئی زیادتی نہ ہو، عوام کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ 

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے۔ نیب کو خوف اور ہراسگی کا تاثر دور کرنا چاہیے، ہمیں چور کوپکڑنا ہے پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ فراڈ کا لفظ ہٹا کر متاثرہ کیا ہے، انھوں نے کہا کوشش کر رہے ہیں ملزم کو ملزم کہنے کے بجائے رسپانڈنٹ کہا جائے، نیب آپ کا محافظ اور معاون ہے، ہم نیب کو پروفیشنل ادارہ بنائیں گے۔

 لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ عوام میں منظم آگاہی مہم شروع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے، آگاہی مہم کا حصہ بننے والے نوجوان نیب کے ایمبیسیڈر بنیں گے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کوئی فرد واحد یا ادارہ ملک کو کرپشن سے آزاد نہیں کرا سکتا،  ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں