عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی  پی پی رہنما  سے دوسری شادی،  تصاویر وائرل

06:33 AM, 4 Dec, 2023

لائور: معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

 

 اداکارہ نے اتوار کی شام شادی کی  تصدیق کرتے ہوئے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر جاری کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

حمزہ علی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں.

مزیدخبریں