سائفر کیس 12 دسمبر تک ملتوی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی: عدالت

09:56 AM, 4 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائے گی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی عدالت میں موجود تھے، جبکہ سابق چیرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی ، بہنیں علیمہ خان و دیگر بھی عدالت مین موجودتھے۔

عدالت کی جانب سےدونوں ملزمان سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کو وکلاء کی موجودگی میں نقول تقسیم کی گئیں۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت وزارت داخلہ کے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری رنے کے بعد اڈیالہ جیل میں کی گئی تھی جس میں ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 4 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزیدخبریں