پہاڑی علاقوں میں برفباری, ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی

09:39 AM, 4 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

 پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری، مری اور گلیات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، میدانی علاقوں میں بھی دھند کا راج ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جنوری تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں ہلکی برفباری، مری اور گلیات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، برفباری سے موسم حسین ہو گیا۔  
 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند  موجود ہے، جس کے باعث موٹرویز بند  کر دی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں