اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حالیہ بیان کو پارلیمانی جمہوی نظام پر حملوں کا تسلسل قرار دیدیا ۔
اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے ، پی ٹی آئی چیئرمین اقتدار چاہتے ہیں ، چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے ، عمران خان کے بیان کا مطلب اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔
Imran’s recent diatribe against parliamentary democracy is the latest in a series of attacks that fly in the face of how democracy functions in modern nation-states. His politics is aimed at making his way to power even if it means undermining foundations this country stands on.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 4, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت مارچ کے آخر تک الیکشن پر تیار ہیں تو ہم اسمبلیاں توڑنے سے رک جاتے ہیں۔ اس سے آگے نہیں جانے دیں گے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اعتراف کیا کہ جنرل باجوہ کو توسیع دے کر بہت بڑی غلطی کی ، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالات ایسے بنا دیئے گئے تھے کہ توسیع دینا پڑی ، جنرل باجوہ جو کہتے تھے وہ کردیتا تھا کیونکہ یقین دلایا گیا تھا کہ حکومت کو کچھ نہیں ہوگا ۔ بعد میں پتہ چلا اسٹیبلشمنٹ کی نواز شریف کے ساتھ گیم چل رہی ہے ۔