اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام سندھی بہن بھائیوں کو ان کے ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
ٹئٹر پر جاری اپنے ای بیان میںوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب نہ صرف خطے بلکہ انسانیت کی تہذہب میں اپنی ثقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے،آج باب الاسلام سندھ کا ثقافتی دن ہے، پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی سندھ کے ثقافتی دن پر قوم کو مبارکباد پیش کی ، ان کا کہنا تھا پوری دنیا میں سندھی ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، باشعور اور مہذب قومیں اپنی ثقافت، تہذیب اور زبان کبھی نہیں بھولتیں، سندھ نے اپنی تاریخ اور ثقافت کو ہمیشہ مقدس اور مقدم رکھا ہے، اہل سندھ ان ہیروزکونہیں بھولےجنہوں نےدھرتی کی حفاظت کیلئےجانیں قربان کیں۔
آصف علی زرداری نے کہاا من پیار ،محبت عزت اور بھائی چارہ سندھ کی عظیم تہذیب رہی ہے، سندھ صوفی بزرگوں، علم دوستوں اور بہادروں کی دھرتی ہے،
اہل سندھ ثقافت کوزندہ رکھنےکےساتھ اپنی دھرتی پرہر طرح کی شدت پسندی کوجگہ نہ دیں۔