وزیراعلیٰ پنجاب  سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علما کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب  سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علما کے وفد کی ملاقات

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب  سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔
 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا علمائےکرام  کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں، متحدہ علما بورڈ پنجاب ترمیمی بل اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیر ت سٹڈیزبل اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے ، وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا ہے ، پنجاب میں ہر سکول و کالج کے طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو بہترین قوم بنے گی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ناظرہ اور ترجمہ قرآن پڑھانے کیلئے علمااور حفاظ کیلئے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں، اللہ تعالیٰ نے نجی سطح پر سود کے خاتمے کیلئے پہلی قانون سازی کا اعزاز عطافرمایا، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، عقیدہ ختم نبوت کیلئےقوانین سازی کی گئی ہے، پہلی بار نکاح نامہ میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے، امام مسجد کے گریڈ بڑھا کر ترقی دی جا رہی ہے، انتظامیہ کو ہدایت کر تا ہوں  بلا وجہ مساجد کے این او سی نہ روکے جائیں۔ 

صدروفاق المدارس العربیہمولاناتقی عثمانی  کا کہنا تھاکہ دین کی خدمت کی برکتوں سےآپ کی حکومت چلےگی،  وزیراعلیٰ پنجاب  دین کی خدمت کر رہے ہیں،علمائے کرام ان کیلئے دعا گو ہیں،  تھوڑے دنو ں میں آپ نے دین کے بہت سے کام کردکھائے ہیں، متنازعہ فلم پر پابند ی عائد کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  مولانا محمد حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کے شہید نسخوں کی حفاظت کیلئے گرین باکس لگا رہے ہیں ۔  اس موقع پر مولانا محمد تقی عثمانی نے ملک اور قو کی سلامتی کیلئے  دعائےخیر کرائی  اور وزیراعلیٰ پنجاب  کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعا کی ۔ملاقات میں  مولانا حنیف جالندھری، مولانا ابراہیم سکھر گئی،مولانا احمد، مولانا عمر عباسی، مولانا زیدبھی موجود تھے ۔

مصنف کے بارے میں