شیخ رشید نے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور الیکشن بارے عمران خان کا ارادہ بتا دیا

12:55 PM, 4 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا۔ 

تفصیلات  کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید  کا سماجی   رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے ،سیاست آباد کریں یا برباد، مفتاح ان کی معیشت کا پوسٹمارٹم کر رہا ہے،  4،4 وزراء مل کر بھی بیانات دیں تب بھی کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے،   اب الیکشن سے فراری ممکم نہیں  الیکشن کی تیاری کریں ۔  

مزیدخبریں