چین سے درآمد کی گئیں 46 نئی بوگیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئیں

چین سے درآمد کی گئیں 46 نئی بوگیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئیں

لاہور :چین سے درآمد کی گئیں  نئی بوگیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے  چین کو 230 بوگیوں  کی تیاری کا آرڈر دیا تھا  جن میں سے 46 بوگیاں چند روز قبل کراچی پہنچی تھیں ،کراچی سے نئی بوگیاں اب لاہور پہنچ  گئی ہیں ۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ بعد مکمل بوگیاں پاکستان پہنچ جائیں گیں  ۔ اس حوالے سے کچھ دیر میں  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  میڈیا سے گفتگو کریں گے اور تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ 
 

مصنف کے بارے میں