حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کے امتحانات میں  29 گولڈ میڈل حاصل کر کے انوکھا ریکارڈ  اپنے نام کرلیا

11:43 AM, 4 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک
حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کے امتحانات  میں  29 گولڈ میڈل حاصل کر کے انوکھا ریکارڈ  اپنے نام کرلیا

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کےامتحانات میں  29 گولڈ میڈل حاصل کر کے انوکھا ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ۔


تفصیلات کے مطابق حافظ محمد ولید ملک نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران 29 گولڈ میڈل حاصل کر کے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا ہے  جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتداء میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے  نتیجے میں  کامیابی نصیب ہوئی ۔

 ایک اور  میڈیکل کے طالبعلم ڈاکٹر شہزاد نے بھی 21 گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

واضح رہے کہ حافظ ولید ملک سے قبل یہ اعزاز کنگز ایڈورڈز میڈیکل کالج کی طالبہ کے پاس تھا جنہوں نے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران 23 گولڈ میڈل حاصل کئے تھے۔

 
 

مزیدخبریں