وفاقی حکومت کا ٹرانسجنڈر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹرانسجنڈر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام  آباد :وفاقی حکومت نے  پہلی بار ٹرانسجنڈر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطاق  وفاقی وزیر برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کا    56واں اجلاس منعقد کیا گیا  , اجلاس میں ٹرانسجنڈر کےلیے سماجی بہبود اسکیم میں جاتی اصلاحات (اسٹریکچرریفارمز) کی منظوری دی گئی ہے ۔

ویڈیو پیغام میں شازیہ مری  کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسجنڈر کمیونٹی کو بے نظیر کفالت پروگرام کے ذریعے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں ،شازیہ مری نے کہا  ٹرانسجنڈر کمیونٹی کے لیے پالیسی کی منظوری موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ  ہے، ا من کا کہنا تھا کہ  پسماندہ طبقے کو متحرک کرنے کیلئے اپنے دفاتر اور اثروسوخ کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹرانسجنڈر کمیونٹی اس پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں۔  

انہوں نے ویڈیو میسج کے ذریعے ٹرانسجنڈر کمیونٹی کو بے نظیر کفالت پروگرام کے ذریعے رجسٹر ہونے کے طریقہ کار سمجھایا  ، شازیہ مری نے مزید کہا کہ رجسٹریشن  مکمل ہونے پر 7 ہزار روپے ملیں گے۔ایسے افراد جو نادرا میں رجسٹرڈ ہیں اور جن کے قومی شناختی کارڈ میں ٹرانسجنڈر درج ہے، وہی لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اہل قرار ہوں گے۔

انہوں نے کہا ٹرانسجنڈر کمیونٹی اپنی متعلقہ تحصیل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں جاکرر جسٹریشن کاؤنٹر سے سروے فارم میں اپنا اندراج کراسکتے ہیں،  کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 نمبر سے میسیج آئے گا جس میں رقم کی تفصیلات اور  دیگر  معلومات  فراہم کی جائیں گی ۔

مصنف کے بارے میں