کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطاق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہونے سے کان بیٹھ گئی، واقعے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا جو 8 سے 9 گھنٹے جاری رہا جس کے بعد کان میں پھنسے 6 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں،
محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔