غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شکست کا سامنا

10:12 AM, 4 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

آزاد جموں کشمیر :حکومتی اتحاد کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شکست کا سامنا  ہے۔

 غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  787 نشستوں میں سے 406 کے نتائج  کے مطابق  تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے  119 نشستیں جیت  لی ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں نے 200 نشستیں جیت لیں 112 آزاد امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں۔تحریک انصاف 118, مسلم لیگ ن 100 پاکستان پیپلز پارٹی 73 نشستیں جیت لیں۔

آزاد جموں کشمیر میں  پیپلز پارٹی  کے  15 آزاد امیدواروں نے 112 نشستیں جیت لیں، مسلم کانفرنس 1 تحریک لبیک 1 جے یو آئی نے بھی ایک نشست جیت لی ہے،کل 787 نشستوں میں سے 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
 

واضح رہے کہ 369 نشستوں کے نتائج آنا ابھی  باقی ہیں۔

مزیدخبریں