حیدرآباد : پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں منشیات کا بڑا ڈیلر مارا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کا کہنا ہے کہ حالی روڈ پر پولیس نے رات گئے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا، منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں آئس ڈیلر ہدایت اللہ مارا گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل زوہیب خان شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔