پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے سرکاری نتائج جاری

 پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے سرکاری نتائج جاری

آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ۔


تفصیلات کے مطابق اب تک کے موصول ہونے والے  نتائج کے مطابق پی ٹی آئی   12 نشستیں حاصل کرسکی ،آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) یونین کونسلز کی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے  جبکہ  پیپلزپارٹی 6 یونین کونسل پر کامیاب ہوئی ہے۔

 مظفرآباد میں پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔جموں کشمیر میں 2 یونین کونسل پر پیپلز پارٹی اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

 واضح رہے  51 یونین کونسل کے نتا ئج  تا حال آنا باقی ہیں۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں