لاہور :محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی جس کے مطابق بروز اتوار مشرقی پنجاب ،اسلام آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے پنجاب کے دیگر شہروں کے علاوہ کشمیر ،گلگت ،بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے ،اس کے علاوہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ ، دھند میں کمی کی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی09، لہہ ، گلگت،زیارت منفی 05، گوپس ،استور منفی 04، ہنزہ منفی 03، کالام ، سری نگر، اننت ناگ ، قلات منفی 02، گڑھی دوپٹہ ،دیر،پلوامہ ، راولاکوٹ اور بارہ مولہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔