لاہور :موٹروے پر سفر کرنے سے قبل ایم ٹیگ ضرور حاصل کرلیں ،عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق 7 دسمبر کے بعد کوئی ایسی گاڑی موٹروے پر سفر نہ کر سکے گی جس کے پاس ایم ٹیگ موجود نہ ہو گا ۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) December 4, 2021
نیشنل ہائی وے کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 7 دسمبر 2021 کے بعد موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔
7 دسمبر کے بعد اب موٹروے پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گی ۔