سری لنکن منیجر کو بچانے والا پاکستانی سامنے آگیا ،آخری لمحات میں کیا ہوا ؟جانئے مکمل تفصیل

07:56 PM, 4 Dec, 2021

لاہور :سری لنکن  منیجر   کو بچانے والے شخص نے آخری لمحات کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ وہ سری لنکن منیجر  کو ہجوم سے بچا کر چھت پر لے گیا کیونکہ وہ جان بچانا چاہتا تھا لیکن مشتعل ہجوم کےلوگ ہمارا پیچھے کرتے چھت پر آگئے اور 20 سے 25 لوگوں نے دروازہ توڑ دیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سری لنکن شہری کو بچانے والے اُسی کمپنی کے پروڈکشن منیجر کا کہنا تھا کہ وہ سری لنکن  منیجر کو بچانے کیلئے ہجوم کی منتیں کرتے رہے اور ہجوم سے اپیل بھی کی کہ اگر یہ قصور وار ہے تو ہم پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی ۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سری لنکن فیکٹری منیجر کو مارنے  میں جہاں مشتعل ہجوم بے قابو تھا وہیں انسانیت کے نام لیوا عدنان نامی نوجوان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں