اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی حماداظہرنے شہبازشریف کی پریس کانفرنس پرردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی پر سیاسست کرنا درست نہیں ۔ شہبازشریف کوروناکےدوران مکمل لاک ڈاؤن کاغلط مشورہ دےرہےتھے ۔ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ رہی ہے،عالمی سطح پرقیمتیں کم ہوں گی توپاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال معاشی گروتھ 5 فیصدہوگی ۔ ماضی کی پالیسیوں کو رد کر کے ہم نے معیشت کو بچایا۔ کورونا کے دوران شہبازشریف لندن سے آئے تو کہا کہ ملک بندکردو، ہم نے ان کے مشورے کو رد کرکے معیشت کوسنبھالا اور چلایا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ عالمی منڈی میں جیسے ہی قیمتیں کم ہوں گی تو اس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئیں گے۔ کھانے پینے کی اشیا ہم باہر سے منگواتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری نہیں معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے ۔
عالمی بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے ۔ 5فیصد شرح نمو کا مطلب ہے یہ کہ ملک میں بے روزگاری کم ہورہی ہے، شہبازشریف پہلے بھی غلط تھے اورآج بھی معیشت کے حوالے سے غلط ہیں۔