وزیراعظم کا سری لنکن صدر کو فون، سانحہ سیالکوٹ کے ملزموں کو سخت سزا دینے کی یقین دہانی

وزیراعظم کا سری لنکن صدر کو فون، سانحہ سیالکوٹ کے ملزموں کو سخت سزا دینے کی یقین دہانی
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ انہوں نے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کرکے سیالکوٹ واقعہ پر پاکستانی عوام  کی  جانب سے غم و غصے اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات  کی اور ان سے سیالکوٹ میں پریانتھا دیوادانہ کے لزہ خیز قتل پر پاکستانی  لوگوں کے غم و غصے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  سری لنکن کے صدر کو 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ۔  سری لنکا کے صدر کو یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کی پوری قوت کے ساتھ مقدمہ چلایا جائے گا۔