اسلام آباد: دربار عالیہ گولڑہ شریف اسلام اباد میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس انعقاد ہوئی۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا یقین کامل ہے کائنات کی وجہ تخلیق،تشکیل،تکمیل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیوجہ سے ہے ۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے کل سیالکوٹ میں جو ہوا اس کی شریعت میں اجازت نہیں ہے ،عقیدہ ختم نبوت کو ذاتی رنجشیں اور عناد پر فکس نہ کریں۔
دربار عالیہ گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے نام پر بچوں کو نہ مروائیں ۔عقیدہ ختم نبوت کو جہاں فکس کرنا وہاں کریں،احتجاج طریقہ کار کے تحت کرنا چاہیے۔ درگاہ گولڑہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ دربار عالیہ گولڑہ شریف سے نسبت چوتھی پشت سے ہے،تمام نبیوں کی عقیدت ہم مسلمانوں کے دل میں ہے ۔ختم نبوت پر میرا خاندان قربان ہونے کو تیار ہے۔
سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ پیر نظام الدین جامی گیلانی نے کہا کہ گولڑہ شریف سے ہمیشہ اتحاد اہل سنت کی آواز اٹھی ہے،صحابہ اور اہلبیت دونوں ہمارے سر آنکھوں پر ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن سیٹوں پر قادیانی بیٹھے ہیں ان کو ہٹایا جائے ۔اہلسنت کو مزید کسی دھڑے میں منقسم نہیں ہونے دینگے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر سب کچھ قربان ہے ۔
دیگر مقررین نے کہا کہ ختم نبوت آئی ٹی فورس بنانے کی سخت ضرورت ہے ۔ کاروباری حضرات بھی ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر کام کرنے کےلئے سامنے آئیں ۔ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ایوارڈز کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ایک کاز ہے اسے مشن سمجھ کر چلانا ہوگ۔ ،اس حوالے سے نوجوان نسل کو آگاہی دینے کی سخت ضرورت ہے،پیر مہر علی شاہ کا ختم نبوت پر لٹریچر نوجوانوں تک پہنچانا چاہیے۔