وینا ملک کی والدہ نے سابق داماد اسد خٹک کو بوتل دے ماری

04:51 PM, 4 Dec, 2021

 راولپنڈی : ادارکاہ وینا ملک کے بچے کی حوالگی کے کیس میں عدالت نے اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک کو بچوں کے روز مرہ کے اخراجات اور علاج معالجے کی فیس ادا کرنے کا حکم دے دیا،وینا ملک کی والدہ نے غصے میں بے قابو ہوکر اپنے سابق داماد  کے سر پر بوتل دے ماری۔ 

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں ادارکاہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی ۔ وینا ملک والدہ اور سات سالہ بیٹے ابراہام کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں بیٹی بیماری کی وجہ سے ساتھ نہیں آسکی۔ 

عدالت نے وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کو حکم دیا کہ  بچوں کے روزمرہ اخراجات اور علاج معالجے اخراجات ادا کرے ۔ اداکارہ کے  سابق شوہر اسد خٹک نے سابقہ بیوی کے تمام الزامات مسترد کر دئیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ کی والدہ نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری.

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ وینا ملک نےاپنے شوہر پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے میرے نام پر بہت سے لوگوں سے پیسے کھائے ہیں جن میں سے بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں اورچار سال پہلے کچھ لوگوں کو میں نے رقم واپس کردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس کے نام پر بھی لوگوں سے رقم لیتا ہے اس کی آمدنی کاکوئی ذریعہ نہیں ہے اور نہ اس کے خاندان کی آمدنی کے ذرائع ہیں ،یہ کورٹس میں آکر مجھے بلیک میل کرتا ہے ۔میں مزیدبلیک میل نہیں ہونگی اورنہ مزید رقم دونگی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس نے بچوں کو اغواء کرکے دبئی لے گیا جنہیں میں واپس لیکر آئی ہوں ،میں نے 20عدد پراپرٹیز فروخت کرکےاسے رقم دی اس نے بچے مجھے فروخت کیے ہیں ثبوٹ میرے پاس موجود ہیں ۔

مزیدخبریں