اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیر خارجہ گامنی لکشمن کو ٹیلیفون کیا ہے اور سانحہ سیالکوٹ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا پاکستانی قیادت تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنائے گی۔ پاکستانی سیاسی قیادت اور عوام سری لنکن شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان، حکومت اور سری لنکا کے لوگوں کے لیے مخلصانہ تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ اس نوع کے واقعے کی ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔