ممبئی ٹیسٹ: اعجاز پٹیل نے تن تنہاءپوری بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا

ممبئی ٹیسٹ: اعجاز پٹیل نے تن تنہاءپوری بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلر اعجاز پٹیل نے تن تنہاءپوری بھارتی کرکٹ ٹیم کو پویلین کی راہ دکھا دی اور ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔ 

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اعجاز پٹیل نے 119 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بھارت کی جانب سے مایانک اگروال 150 اور اشر پٹیل 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شوبمان گل نے 44 اور وریدھی من ساہا نے 27 رنز بنائے۔ 


ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل کے والدین 1996ءمیں نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے تھے جنہوں نے بھارت کے خلاف ہی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے آف سپنر جم لیکر نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف اور انیل کمبلے نے 1999ءمیں پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔