سری لنکن شہری کی موت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ,کب کیا ہوا

01:21 PM, 4 Dec, 2021

لاہور : سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری نے غلط فہمی کی بنیاد پر کارکنوں سے معذرت کی معاملہ ٹھنڈا ہونے کے باوجود فیکٹری ورکرز نے معاملے کو ہوا دی ۔ 

رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کو فیکٹری کے اندر ہی ماردیاگیا تھا کارکن لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری کے باہر لائے تھے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب ملازمین نے مینجر کو مارنا شروع کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا ۔

رپورٹ کے مطابق  سری لنکن مینجر نے صبح دس بجکر28 منٹ پر دیوار پر لگے پوسٹر اتار کر پھاڑے تھے ۔ جس کے بعد فیکٹری کے کارکنوں نے اس کو برا بھلا کہا تو فیکٹری مالک نے ملازمین اور مینجر کا تنازعہ طے کرادیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب لاش باہر آئی تو 11 بجکر 28 منٹ پر ون فائیو کو کال کی  گئی بارہ منٹ بعد ایس ایچ او موقع پر پہنچ گیا تھا ۔ جس نے صورتحال دیکھ کر ڈی پی او عمر سعید کو فون کردیا  ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن مینجر نے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی تھی لیکن فیکٹری کے چند کارکنوں نے معاملے کو طول دیا ۔

مزیدخبریں