کیا کترینہ کیف حاملہ ہوگئیں ؟ ایسی جگہ داخلے کی تصاویر وائرل کہ ہر مداح حیران رہ گیا

10:19 AM, 4 Dec, 2021

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کی شادی کی خبروں کا سلسلہ جاری ہے  ۔ تاہم اس معاملے میں فنکار جوڑی کی طرف سے ابھی کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی لیکن بھارتی میڈیا اور ان کے مداحوں کے لئے باربی ڈول کی شادی ایک بہت بڑا ایونٹ بن چکی ہے اورایسے حالات میں ان کی کوئی بھی موومنٹ کسی بڑی خبر سے کم نہیں ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کو گذشتہ روز ممبئی کے ایک کلینک میں جاتے دیکھا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی ۔ ان تصاویر میں وہ بلیک ٹی شرٹ اور پنک کلر کے ٹائٹس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک ماسک بھی لگا رکھا ہے۔ کلینک میں داخلے کے وقت کترینہ کیف نے میڈیا کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا  لیکن بغیر پوز دیئے ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئیں۔ کترینہ کیف ان تصاویر میں میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فوٹوگرافر ورل بھیانی کی اتاری ہوئی یہ تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ان سے کئی قسم کے سوال کئے ہیں ۔

کترینہ کیف کے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا کترینہ کیف شادی سے پہلے ہی حاملہ ہیں جو پرائیویٹ کلینک میں اپنا چیک اپ کرانے کے لئے چلی گئیں ۔

 ایک صارف نے پوچھا- ’شادی ہو بھی رہی ہے یا نہیں‘۔ دوسرے نے کہا- ’بہت برا ہوا... مجھے نہیں لگتا کہ شادی ہو بھی رہی ہے‘۔ ایک اور نے کہا- ’یہ ابھی تک ممبئی میں کیسے ہے‘۔

 واضح رہے کہ بھارتی فنکار جوڑی کی شادی کی خبروں کا طویل سلسلہ چل رہا ہے جن کے مطابق  کترینہ کیف اور وکی کوشال  سوائی مادھو پور کے سکس سینسیز فورٹ برواڑہ میں شاہی انداز میں شادی کرنے جا رہے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  وکی کوشل اورکترینہ کیف کی شادی کے حوالے سے  سوائی مادھو پور کے ضلع افسر نے جمعہ کے روز  میٹنگ طلب کی تھی۔جس میں فنکار جوڑی  کی شادی کے دوران لا اینڈ آرڈر اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے حتمی پلان طے  کیا گیا ۔

مزیدخبریں