صوبائی وزیراطلاعات کا اپوزیشن کو مشورہ

11:29 PM, 4 Dec, 2020

 لاہور ،صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دے دیا ۔ پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھیجنے کا آئینی طریقہ موجود ہے دھمکیوں سے حکومت ٹس سے مس نہیں ہونے والی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو بھیجنے کے لئے آئینی طریقہ استعمال کرے ۔اپوزیشن ایک کاغذ کے ٹکڑے پر تحریک عدم اعتماد لکھ کر اسپیکر کو دے دیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اپوزیشن کے خلاف ہماری پرفارمنس بولے گی ۔ 

 مریم نواز پر تنقید کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والی خواتین کو عورت کے مسائل کا علم ہی نہیں ۔ مریم نواز کے تو اپنے خاندان میں تقسیم موجود ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن جاکر ایک دن بھی ہسپتال نہیں گئے ۔ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا ہمار ا ہدف نہیں ہے ۔ حکومت کسی کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے فریق نہیں بنتی ۔ 

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو جلسے سے پہلے سرپرائز دیں گے ۔  

مزیدخبریں