لاہور: 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والا جلسا مثالی ہو گا۔ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں مینارِ پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے بات ہوئی۔ وزیراعظم سے کوئی رعایت نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرے۔ چینی آٹا، اور ادویات سستی کردیں ہمیں اور کچھ نہیں چاہئے۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کی بات کرتے ہیں تو کیا غلط ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل سے غرض ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت فاشزم سے بھی آگے کی چیز ہے۔ لاہور میں بے نظیر بھٹو کے جلسے کی مثال ملنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طنطنے کا وزیراعظم مظاہرہ کر رہے ہیں وہ اللہ کو پسند نہیں۔ پیپلز پارٹی جکے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں پیپلز پارٹی نےبھرپور حصہ ڈالا ہے اور پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں مینار پاکستان پہنچیں گے۔