سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر میں 750 گول مکمل

09:52 PM, 4 Dec, 2020

سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔  کیریئر میں ساڑھے سات سو گول مکمل ہو گئے، چیمپئنز لیگ میں یوونٹس نے حریف ڈینامو کیوو کو تین صفر سے ہرا دیا۔

انگلش میدان پر فٹبال مقابلہ، چیمپئنز لیگ کا میچ مایہ ناز کرسٹیانو رونالڈ کے لیے یادگار بن گیا۔ گروپ جی میں یووینٹس کا ڈینامو کیوو سے آمنا سامنا ہوا تو کھیل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔  اکیسویں منٹ چیزا کے گول سے ماحول بدلا۔سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار گول یادگار بن گیا۔ فٹبال کیریئر میں سات سو پچاس مکمل کئے۔  بڑے کھلاڑی نے بڑا سنگ میل عبور کرنے پر بڑی خوشی منائی۔

میچ کی خاص چیمپئنز لیگ میں پہلی خاتون ریفری کی انٹری تھی اس میچ میں سٹیفنی فریپرٹ نے ڈیبیو کر لیا۔ رونالڈو سمیت کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس پر یووینٹس کو حریف ٹیم پر تین صفر کی فتح ملی۔ اطالوی کلب کے کھلاڑی ہی نہیں مداح بھی پرجوش نظر آئے۔

مزیدخبریں