ہالی وڈ میں سچی کہانیوں پر فلم بنائی جاتی ہے، فلم پروڈیوسر حبیب پراچہ

07:38 PM, 4 Dec, 2020

لاہور،ہالی وڈفلم پروڈیوسر  حبیب پراچہ   نے کہا ہے کہ ہالی وڈ موویز کی کامیابی کا ایک راز یہ ہے کہ وہ رئیل سٹوریز پر کام کرتے ہیں اس سے ان کی کامیابی کے چانس بڑھ جاتے ہیں ۔ وہ نیو نیوز کے پٌروگرام نئی بات میں میزبان فواد احمد سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلم کا کوئی نہ کوئی ایجنڈہ ہوتا ہے میں نے ہالی وڈ میں فلم ہارڈکل بناتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے ۔پاکستانی فلم مارکیٹ میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

پروگرام میں موجود کرنل (ر) قاسم شاہ نے کہا کہ نوے تک ہمارے ملک میں کام بہت اچھا ہوا ہے ،وارث ،اندھیرااجالا جیسے ڈراموں نے پورے ملک کو جوڑ کر رکھا ہوا تھا ۔ اس کے بعد نیشنل ٹی وی پراپیگنڈہ کے لئے استعمال ہونے لگا اور پھر بہت سے نان پروفیشنل لوگ ان ہوگئے ۔ہمارے لوگوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کاپی کرنا شروع کردیا ۔ ہمیں اپنے فیوچر کو اب پلان کرنا ہوگا ۔ہمیں طے کرنا ہوگا کہ ہم نے اگلے پانچ سال میں کہاں جانا ہے ۔ہم اپنے لوگوں کو اصل ڈائریکشن سے دور لے گئے ہیں ۔ ہمیں وہیں سے پھر شرو ع کرنا ہوگا جہاں سے ہم چلے تھے ۔ ہر جگہ پر مختلف قسم کی سوچ کے لوگ موویز کو پسند کرتے ہیں ۔ جو پنجابی کو دیکھتا ہے وہ پنجابی کی تلاش میں ہوگا جو پشتو فلم دیکھنا چاہتا ہے وہ اس کو ہی دیکھے گا ۔ ہمیں ہر طبقہ فکر کی سوچ کے مطابق فلم بنانی ہوگی ۔ہمیں سٹوڈنٹس کے لئے نوجوانوں کے لئے فلم بنانا ہوگی ۔ حکومت اورفلم انڈسٹری  کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ ہم نے کمیونٹی لائف کو ختم کردیا ہے ہمیں وہ لائف دوبارہ لانی ہوگی ۔

فلم پروڈیوسر ذیشان خان نے کہا ہے کہ 

ہم فلموں میں اس لئے کامیاب نہیں ہیں کیونکہ ہمارے وئیورز ہمارا موازنہ ہالی وڈ کی موویز سے کیا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں پوسٹ پروڈکشن بہت زیادہ ہوگئی ہے ۔ ہمارے ہاں سٹوری بورڈ بھی میچور نہیں ہوتا ۔ جب ہم سچے واقعات پر فلم بناتے ہیں تو اس کی کامیابی کے چانس زیادہ ہوتے ہیں ۔ ہمارے ہاں سینما سکرینز ابھی ابھی بننا شروع ہوئی ہیں ۔ ہمارے ملک میں سکرینز بہت کم ہیں اور جو چند سکرینز ہیں وہ چند لوگوں کے پاس ہیں ۔ ہمارے ملک کے پروڈیوسر کے پاس زیادہ مارجن نہیں ہے کہ اس کے لگائے پیسے واپس آجائیں ۔ ہمارے پرڈیوسرز زیادہ بڑے بجٹ کی فلم نہیں بناتے اگر بناتے بھی ہیں تو ان کی ریکوری کا چانس بہت کم ہوجاتا ہے ۔ 

مزیدخبریں