الحدیدہ،یمن کے صنعتی علاقے میں حوثی باغیوں کی شیلنگ سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں کے حملے کی یمنی وزیراطلاعات معمر الاریانی نے مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے فائرنگ ایک فیکٹری پر کی جس سے فیکٹری مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شیلنگ سے فیکٹری مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔فائرنگ سے آٹھ ملازمین ہلاک ہوئے اور تیرہ زخمی ہوگئے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ افسوسناک ہے ۔
یمن میں 2014 سے سعودی سربراہی میں اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جن میں اکثریت شہریوں کی ہے۔
یاد رہے سال 2014 سے اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جن میں اکثریت شہریوں کی ہے۔