صندل خٹک اور حریم شاہ مقدمے سے بچ گئیں

05:55 PM, 4 Dec, 2020

لاہور، سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹارز صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف درخواست خارج کردی ۔ درخواست گذار نے ایڈیشنل سیشن جج سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک سٹارز صندل خٹک اور حریم شاہ نے اس کا سامان چوری کیا ہے۔  

تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس کی طرف سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے کہ پولیس نے تحقیقات کی ہیں لیکن دونوں سٹارز سے چوری کا کوئی بھی سامان برآمد نہیں ہوا ۔ 

عدالت نے شہری محمد نعیم کی درخواست پولیس کی رپورٹ کے بعد خارج کردی ۔ 

مزیدخبریں