خاتون کے الزامات، بابر اعظم نے وکالت نامہ جمع کروا دیا 

03:46 PM, 4 Dec, 2020

لاہور: قومی کرکٹر بابراعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون کے اندراجِ مقدمے کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے ۔ 

بابراعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا یا  ، جب کہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی ۔ 

پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہذا عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کرے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی  کردی ہے ۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ  مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی ، تشدد کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے ۔ 

یا د رہے کہ  بابراعظم پر الزام لگانے والی خاتون نے بابراعظم پر سنگین الزامات لگائے تھے ، خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بابراعظم کے ساتھ گہرے مراسم رہے ہیں ، اور کرکٹر نے اس سے شادی کا جھانسہ دیا ہے ۔

 لیکن نیونیوز کے مطابق  یہ معاملہ دو سال پہلے نپٹ چکا ہے ، اور دونوں کے درمیان صلح بھی ہوچکی ہے ۔ نیو نیوزاصل خبر سامنے لایا تھا جس ثابت ہوتا  ہے کہ دونوں کے درمیان 2018 میں صلح ہوچکی تھی جو تھانہ نصیر آباد میں ہوئی تھی ۔

مزیدخبریں