لاہور: قومی کرکٹر بابراعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون کے اندراجِ مقدمے کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے ۔
بابراعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا یا ، جب کہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی ۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہذا عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کرے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی ، تشدد کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے ۔
یا د رہے کہ بابراعظم پر الزام لگانے والی خاتون نے بابراعظم پر سنگین الزامات لگائے تھے ، خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بابراعظم کے ساتھ گہرے مراسم رہے ہیں ، اور کرکٹر نے اس سے شادی کا جھانسہ دیا ہے ۔
لیکن نیونیوز کے مطابق یہ معاملہ دو سال پہلے نپٹ چکا ہے ، اور دونوں کے درمیان صلح بھی ہوچکی ہے ۔ نیو نیوزاصل خبر سامنے لایا تھا جس ثابت ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان 2018 میں صلح ہوچکی تھی جو تھانہ نصیر آباد میں ہوئی تھی ۔