راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بس سٹینڈ پر دھماکہ،4 افراد زخمی

02:35 PM, 4 Dec, 2020

راولپنڈی: پیرودھائی کے علاقے میں بس سٹینڈ پر کھڑے رکشہ میں دھماکہ ہوا جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ریسکیو کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پیر ودھائی کے علاقے میں رکشہ میں زور دار دھماکے کی آواز کے بعد آگ لگی، جبکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہے جبکہ یہ سلنڈر دھماکہ نہیں لگ رہا اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

مزیدخبریں