دھند کے باعث موٹروے پر حادثہ، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،13افراد شدید زخمی،9کی حالت تشویشناک

12:57 PM, 4 Dec, 2020

لاہور:دھند کے باعث موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 13افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ 9کی حالت تشویشناک ہے۔


تفصیلات کے مطابق دھند شروع ہوتے ہی حادثات میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب متعدد کاریں اور بسیں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر قریبی ہسپتال پہنچایا ۔

زخمیوں میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشاک ہے۔

بڑھتی ہوئی دھند میں ایسے حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔


دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ دھند کا بھی راج ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں