بھکر میں رانا جہانزیب بس سروس قاتل سروس بن گئی،ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا

12:14 PM, 4 Dec, 2020

بھکر:رانا جہانزیب بس سروس قاتل سروس بن گئی،ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گل  کردیا۔


تفصیلات کے مطابق بھکر میں چلنے والی رانا بس سروس بے قابو ہوچکی جبکہ ڈرائیورز کی نااہلی اور اوور سپیڈنگ کے باعث آئے روز حادثات رونما ہونے لگے۔


گزشتہ دنوں ٹرانسپورٹ کمپنی کی تیز رفتاری کا شکار بننے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر و سابق جنرل سیکرٹری راشد علی خان ایڈووکیٹ کے جواں سالہ بھتیجے اورشرجیل علی خان ایڈووکیٹ کے کزن اسامہ ریحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔


واضح رہے کہ بھکر میں رانا جہانزیب بس سروس قاتل سروس کے نام سے مشہور ہوچکی ہے اور اس سے قبل بھی یہ بس سروس ان گنت حادثات میں ملوث رہی ہے۔


 اس سے پہلے بھی اس سروس پر بھکر میں پابندی عائد ہوچکی ہے جبکہ کسی اور سروس کے اتنے حادثات نہیں ہوئے۔اہل بھکر نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سروس کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے ۔

مزیدخبریں