300 ارب کے میٹرو ٹرین کے منصوبے کی ضرورت نہیں تھی، میاں اسلم اقبال

300 ارب کے میٹرو ٹرین کے منصوبے کی ضرورت نہیں تھی، میاں اسلم اقبال
کیپشن: ٰImage Source: File Photo

لاہورصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تین سو ارب روپے کے میٹرو ٹرین کے منصوبے کی ضرورت نہیں تھی۔ پیسے بچا کر سکولز، فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتال پر خرچ کر لیتے۔


تفصیلات کے مطابق ، صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے  گلبرگ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے ایسا کوئی ہسپتال نہیں بنایا جہاں وہ اپنا علاج کروا سکیں۔ اگر ان کے خاندان میں سے کوئی بیمار ہو جائے تو میٹرو میں بٹھا کر گھمائیں پھر پوچھیں کیا حال ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا  کہ شریف فیملی نے ایک دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے۔ فرشتے کوئی نہیں، جنہوں نے گاجریں کھائیں درد انہی کے پیٹ میں ہو ا جس نے کرپشن کی اور قوم کا پیسہ لوٹا اس کے ساتھ چور اور ڈاکو والا سلوک کیا جائے۔