جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

04:10 PM, 4 Dec, 2019

اسلام آباد: صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے اور 177 کے تحت صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔

جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر سے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔ موجودہ چیف آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں۔

مزیدخبریں