پشاور:بی آرٹی پشاور منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے لئے درد سر بن گیا۔ میگا پراجیکٹ میں تبدیلیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، منصوبہ کے پی سی ون میں تیسری بار تبدیلی زیر غور ہے۔ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پی سی ون میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
بی آرٹی حکام کے مطابق منصوبے کی پی سی ون میں پہلے بھی دوبار تبدیلی ہو چکی ہے۔ پشاور کے میگا پراجیکٹ میں تبدیلیوں کا سلسلہ ابھی تک نہیں رک سکا اور تیسری مرتبہ منصوبہ کے پی سی ون میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
بی آرٹی کے پہلے پی سی ون میں منصوبہ کی لاگت کاتخمینہ 58ارب لگایا گیا تھا تاہم 49ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد منصوبہ کا دوسرا پی سی ون تیار کیا گیا جس میں منصوبہ کی لاگت 66ارب روپے تک پہنچ گئی تاہم اب تیسری مرتبہ منصوبہ کے پی سی ون میں تبدیلی کی جارہی ہے اور ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو سے تین ارب روپے کی رقم لی جائے گی۔