اسلام آباد: وزیراعظم نے سموگ کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ پبلک پرانسپورٹ کی 250 بسوں کو ہائیبرڈ یا الیکٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔
آئندہ پٹرول اور ڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی بسیں ہائیبرڈ، سی این جی یا الیکٹرک کے ذریعے چلیں گی۔ لاہور میں 60 ہزار کنال اراضی پر جنگلات لگانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سٹیل رولنگ انڈسٹریز، اینٹوں کے بھٹوں کے گرد بھی شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ اگلے سال دسمبر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب تمام اقدامات پر عملدرآ مد یقینی بنائے گی۔