سیالکوٹ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق

11:52 AM, 4 Dec, 2019

سیالکوٹ: تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے وکیل سجاد احمد دھدرا ایڈوکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

ممبر بار سیالکوٹ سجاد احمد اپنے گھر سے کچہری آفس کی طرف آ رہے تھے۔ چیمبر آف کامرس کے قریب پہنچے تو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر سینئر وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی وکلا کی بڑی تعداد اور ڈی پی او سیالکوٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار نے دو دن مکمل ہرٹال کی کال دے دی۔

مزیدخبریں